حماد اظہر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: حماد اظہر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حماد اظہر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حماد اظہر سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیتے ہوئے سمری ایوان صدر کو ارسال کی تھی جہاں سے منظوری کے بعد انہوں نے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا جب کہ اس سے قبل وہ وزیر مملکت کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں