سائن بورڈ سے ٹکرا کر زخمی ہونے والی خاتون کو 3 ملین ڈالر ہرجانہ مل گیا

اوہائیو: امریکی عدالت نے کیسینو انتظامیہ کو ’فرش گیلا ہے‘ کے سائن بورڈ سے ٹکرا کر گرنے والی خاتون کے زخمی ہونے پر 3 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں کیسینو انتظامیہ نے اپنی غفلت کے باعث خاتون کو گھٹنے کا فریکچر ہونے پر عدالتی حکم کے تحت زر جرمانہ کی مد میں 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کردی۔

لِنڈا ساڈوسکی ستمبر 2016 میں ایک کیسینو کے فرش پر الٹے پڑے سائن بورڈ سے ٹکرا کر گر گئی تھیں جس کے باعث ان کے گھٹنے کا گولہ ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث انہیں گولے کی تبدیلی کا آپریشن کرانا پڑا تھا جبکہ ابھی ایک سرجری باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں